ویلکم ٹو کراچی
ویلکم ٹو کراچی عنوان ہے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ہے۔
ویلکم ٹو کراچی Welcome to Karachi | |
---|---|
ہدایت کار | اشیش موہن |
پروڈیوسر | واشو بھگنانی |
ستارے | ارشد وارثی ، جیکی بھگنانی ، ایوب کھوسو |
موسیقی | آنند ملند |
تاریخ اشاعت | اپریل 2015 |
ملک | انڈیا ، پاکستان |
زبان | اردو |
تیاری
پروڈیوسر اشیش موہن نے ارشد وارثی اور جیکی بھاگنانی نے ’ویلکم ٹو کراچی‘ کے نام سے ایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی پوری کہانی کراچی کر گرد گھومتی ہے۔بھارت کے انتہائی مقبول اور سب سے پرانے فلمی رسالے’فلم فیئر‘ کا کہنا ہے کہ فلم صرف ایک سالہ مدت میں پوری ہو جائے گی اور اگلے سال یعنی 2015ء میں اسے آپ سنیما گھروں کی زینت بنتے دیکھیں گے۔
اہم باتیں
’ویلکم ٹو کراچی‘ سے جڑا ایک اور سب سے بڑا، دلچسپ اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں روہت شیٹھی۔
یہ وہی روہت شیٹھی ہیں جنہوں نے اس سے قبل شاہ رخ خان و دپیکا پڈکون کے ساتھ ’چنائی ایکسپریس‘ بنائی تھی ۔
’ویلکم ٹو کراچی‘ میں پہلے ارشد وارثی اور عرفان(خان) ایک ساتھ کام کر رہے تھے لیکن ’انڈین ایکسپریس‘ کا کہنا ہے کہ آخری لمحوں میں عرفان کا فلم کے کریٹیوز پر اختلاف ہو گیا جس کے بعد اب جیکی بھاگنانی عرفان خان والا کردار اداکریں گے۔
تبصرے
کہانی
ویلکم ٹو کراچی ۔۔۔ دو ایسے دوستوں کی کہانی ہے جو عادتاً ایڈونچر پسند ہیں۔ لیکن، کراچی آکر شہر کی سیاسی صورت حال میں ایسا پھنستے ہیں کہ نہ اگلے بنتی ہے نہ نکلے۔ ایسے میں بہت سی مزاحیہ سچویشنز بھی جنم لیتی ہیں جو فلم دیکھنے والوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیں گی۔
'ویلکم ٹو کراچی' دو مہم جوؤں کے بارے میں ہوگی جو سیاسی کشیدگی کی فضا میں اس شہر میں آجاتے ہیں، ارشد وارثی اور جیکی فلم کے مرکزی کردار ہوں گے۔ کراچی پر فلم بنانے کے بارے میں ہدایت کار کا کہنا تھا کہ یہ شہر رہنے کے لیے بہت خطرناک ہے۔ ہندوستانی میگزین 'فلم فیئر' سے بات چیت کرتے ہوئے اشیش نے کہا "دوسرے شہروں کے مقابلے میں کراچی کو خطرناک ترین شہر تصور کیا جاتا ہے، مگر اس میں شہر کا کیا قصور؟ بُرے لوگوں کے ساتھ اچھے لوگ بھی ہر جگہ پر موجود ہوتے ہیں اور میں اپنی فلم میں یہی دکھانا چاہوں گا۔" ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں سابق نیوی کے اہلکار کا کردار ادا کریں گے جو سفری دستاویزات کے بغیر کراچی پہنچ جاتا ہے۔[1]
انھوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں سیاسی کشیدگی کا کوئی ذکر نہیں ہوگا البتہ سیاسی حقائق ضرور بیان کیے جائیں گے مگر بالکل ہلکے پھلکے انداز میں۔ فلم میں پاکستانی، امریکی اور بنگلہ دیشی اداکار بھی کام کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار فلم کی ہیروئن ہوگی۔[2]
اجرا
'ویلکم ٹو کراچی' 2015 میں جاری کی گئی۔
حوالہ جات
- "ویلکم ٹو کراچی' بولی وڈ کا نیا پراجیکٹ'"۔ ڈان نیوز۔ 12 ستمبر 2014۔
-
"ممبئی والے بھی اب کہیں گے ۔۔'ویلکم ٹو کراچی'"۔ وائس آف امریکا۔ منگل, فروری 10, 2015 وقت: 13:15۔ Check date values in:
|publication-date=
(معاونت)