م حسن لطیفی
م حسن لطیفی (پیدائش: 11 دسمبر، 1905ء - وفات: 23 مئی، 1959ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے جدید اردو نظم کے نامور شاعر، ادیب اور دانشور تھے۔
م حسن لطیفی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 دسمبر 1905 لدھیانہ |
وفات | 23 مئی 1959 (54 سال) لاہور |
مدفن | میانی صاحب قبرستان |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
![]() | |
حالات زندگی و ادبی خدمات
م حسن لطیفی 11 دسمبر، 1905ء میں لدھیانہ، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے تھے۔[1][2]۔ ان کا پورا نام محمد حسن لطیفی تھا۔ ان کی تصانیف میں لطیفیات (تین حصے)، عظمت آدم، دختران ہند اور نظریہ مہدی اور The Legend of Heer Ranjha کے نام شامل ہیں۔[2]
تصانیف
- دختران ہند
- لطیفیات (تین حصے)
- عظمت آدم
- نظریہ مہدی
- The Legend of Heer Ranjha
نمونۂ کلام
شعر
وابستہ میری یادوں سے کچھ تلخیاں بھی تھیں | اچھا ہوا کہ تم نے فراموش کر دیا |
وفات
م حسن لطیفی 23 مئی، 1959ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ میانی صاحب قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
- م حسن لطیفی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
- عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 161
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.