محمد ذکاءاللہ

ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ پاک بحریہ کے بیسویں سربراہ ہیں ۔
اایڈمرل محمد ذکاءاللہ 1954ء میں شیخوپورہ میں پیدا ہوئے ایڈمرل ذکاء اللہ نے 1975ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1978ء میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ برطانیہ کے رائل نیول اسٹاف کالج سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے جنگی علوم میں ایم ایس سی بھی کررکھا ہے۔[1]کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سعودی عرب سے حاصل کیا نشان امتیاز ملٹری اور تمغا حسن کارکردگی ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغا امتیاز (ملٹری) حاصل کر چکے ہیں کشتی رانی میں 1986ء اور 1990ء کی ایشئن گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں[2]

  1. https://www.express.pk/story/292540/
  2. https://urdu.arynews.tv/ایڈمرل-ذکا-اللہ-کو-نشانِ-امتیاز-سے-نواز/
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.