برانڈ
برانڈ (انگریزی: Brand) ایک نام، اصطلاح، ڈیزائن، علامت یا کوئی اور خصوصیت ہے جو کسی فروخت کرنے والے کی اشیا یا خدمات کو دوسرے فروخت کرنے والوں کی پیش کشوں سے ممتاز کر سکے۔ برانڈوں کو استعمال کاروبار، بازار کاری اور اشتہارات[1][2][3] میں بہ کثرت ہوتا ہے۔ ناموں کے برانڈوں کو کئی بار عمومی یا دکانوں کے برانڈوں کے مقابلے فرق کیا جاتا ہے۔

کوکا کولا چونکہ ایک مشہور برانڈ ہے، اس کے ہر ٹین کے کین کے اوپر اس کا لوگو چھپا ہوتا ہے جس سے اسے دیگر کمپنیوں کے مشروبات سے ممتاز کیا جا سکتا ہے۔ تصویر دکھنے والا کین اطالیہ کا ہے۔ مگر دنیا کے کوئی اور حصے میں بھی دستیاب برانڈ کا لوگو اسی طرح سے چھپا ہوتا ہے۔ اس طرح سے برانڈ یا اس کا علامتی لوگو طرح کا معیار اور یگ گونگی کی نمائندگی کرتا ہے۔
مشہور کمپنیوں کے چند برانڈ اس طرح ہیں: مشروبات میں کوکا کولا، سوفٹ ویئر دنیا میں مائیکروسافٹ، فضائی کمپنیوں میں برٹش ائیرویز اور تعطیلات کی منصوبہ بندی میں شہرت کے لیے تھامس کوک۔ یہ برانڈ عالمی شہرت رکھتے ہیں اور کئی ملکوں میں ان کا کاروبار پھیل چکا ہے۔
مزید دیکھیے
- باز برانڈ کاری
حوالہ جات
- "Brand | Common Language Marketing Dictionary" (انگریزی زبان میں)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-04۔
- American Marketing Association Dictionary نسخہ محفوظہ 2012-06-11 در وے بیک مشین. Retrieved 2011-06-29. The Marketing Accountability Standards Board (MASB) endorses this definition as part of its ongoing Common Language in Marketing Project.
- Foundations of Marketing۔ fahy& jobber۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.