انسانیت کے دشمن (فلم)

انسانیت کے دشمن (انگریزی: Insaniyat Kay Dushman)، اردو زبان میں ریلیز ہونے والی 1990ء کی سپر ہٹ پاکستانی فلم تھی[1]۔ اس فلم کو سال 1990ء کی بہترین فلم کا نگار ایوارڈ ملا۔ اس فلم کے فلم ساز طارق بٹ، ہدایت کار حسنین، کہانی کار ناصر ادیب، موسیقار ایم اشرف، نغمہ نگار سعید گیلانی، عکاس سلیم بٹ اور تدوین کار زیڈ اے زلفی تھے۔[2]

انسانیت کے دشمن
انسانیت کے دشمن
ہدایت کار حسنین
پروڈیوسر طارق بٹ
کہانی ناصر ادیب
ستارے ندیم
انجمن
سلطان راہی
اظہار قاضی
نیلی
ہمایوں قریشی
موسیقی ایم اشرف
سنیماگرافی سلیم بٹ
ایڈیٹر زیڈ اے زلفی
تاریخ اشاعت
  • 2 فروری 1990ء (1990ء-02-02)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملک
زبان اردو

اداکار

  • ندیم
  • انجمن
  • اظہار قاضی
  • سلطان راہی
  • نیلی
  • ہمایوں قریشی
  • عابد علی
  • کنول
  • افضال احمد

اعزازات

انسانیت کے دشمن نے مجموعی طور پر 8 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں [2]:

نمبر شمارشعبہنامایوارڈ کا نام
1بہترین اردو فلم سال 1990ءطارق بٹنگار ایوارڈ
2بہترین ہدایت کارحسنیننگار ایوارڈ
3بہترین اداکارہانجمننگار ایوارڈ
4بہترین کہانی کارناصر ادیبنگار ایوارڈ
5بہترین عکاسسلیم بٹنگار ایوارڈ
6بہترین تدوین کارزیڈ اے زلفینگار ایوارڈ
7بہترین آرٹ ڈائریکٹراسلام شہابینگار ایوارڈ
8بہترین صدا بندادریس بھٹینگار ایوارڈ

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.