یوکرینی سنیما

یوکرین کے سنیما کی اپنی تاریخ اور انفردیت رہی ہے۔ اس میں ماقبل اشتراکی دور، بالشویک انقلاب اور مابعد سوویت یونین الگ الگ ادوار کے صاف اثرات جھلکتے رہے ہیں اور سماج اور معاشی احوال کی صحیح تصویر پیش کرنے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔

یوکرینی سنیما
تعداد اسکرین 2,332 (2011)[1]
  فی کس 5.6 فی 100,000 (2011ء)[1]
بنیادی تقسیم کار بی اے اینڈ ایچ 20.0%
جیمینی فلمز 11.0%
کینومانیا 7.0%[2]
تیار فیچر فلمیں (2009)[3]
افسانوی 5
اینیمیٹڈ -
دستاویزی -
تعداد حاضرین (2011)[4]
کل 14,995,200
قومی فلمیں 448,400 (3.0%)
مجموعی باکس آفس (2011)[4]
کل یو اے ایچ 345 ملین
قومی فلمیں یو اے ایچ 4.62 ملین (1.3%)

لوگوں کی تفریح کی پیاس مٹانے کے علاوہ، یوکرینی سنیما نے اجتماعی قدروں اور مشترکہ زبان کے فروغ میں بھی کردار ادا کیا ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ممکن ہوا کہ علاقائی زبانوں میں سنیما کو آگے بڑھنے کا موقع ملا اور وہ بھی آرٹ کے مرکزی بہاؤ میں شامل ہو گئیں- سب سے بڑھ کر یہ کہ، یوکرینی فلمی صنعت نے اس پورے عرصے کے دوران جو اس کی تاریخ سے متعلق ہے، ایک متوازی سنیما کو پروان چڑھا کر بہت عزت کمائی-

حکومت اور عوامی ادارے

یوکرینی فلموں کی دیکھ ریکھ وزارت ثقافت، یوکرین اور یوکرینی ایسوسی ایشن آف سینیماٹوگرافرز کرتے ہیں۔

عالمی فلم فیسٹیولز میں یوکرینی سنیما

یوکرینی سنیما کئی عالمی فلمی فیسٹیولز کا حصہ رہا۔ 2010ء میں پہلی بار یوکرین کی فلمیں کان فلم فیسٹیول میں بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔[5]

مابعد سوویت یونین زوال کے زوال کے بعد کی فلمیں

سوویت یونین کے زوال کے بعد کی فلموں میں زیادہ آزادی کا پہلو دیکھا گیا ہے۔ لوگ سیاسی، معاشی اور خاندانی موضوعات پر کھل کر فلمیں بنانے لگے ہیں۔ فلمیں میں انفرادیت، وطنیت اور علحدہ قوم پرستی کے کئی نئے موضوعات سامنے آئے ہیں۔ کامیڈی فلموں کے ساتھ کچھ سماجی اقدار منسلک ہوتی ہیں۔ فلم سازوں کو ایسی فلمیں بنانی چاہئیں جومعیاری مزاحیہ سے بھرپور ہوں اور بچے بھی اپنے ماں باپ کے ساتھ ان فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ان میں کچھ مزاحیہ فلمیں تھی رہی ہیں۔ ان فلموں کے ساتھ کچھ سماجی اقدار بھی منسلک رہی ہیں۔ فلم ساز ایسی فلمیں بناتے ہیں جومعیاری مزاحیہ سے بھرپور ہیں اور ان میں سماج کی منظرکشی اور ایک اخلاقی پیام بھی ہے۔ ایک اور نمایاں پہلو خواتین کا کردار ہے جو حاشیے پر رہنے کی بجائے ایک فعال سماجی رکن، فرد خاندان اور بااثر شخصیت کی نمائندگی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ یقینًا ثبوت ہے کہ خواتین برابری کے حقوق کے لیے کمربستہ ہیں اور ہر محاذ پر اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا دے رہی ہیں۔

انعامات

===رائج انعامات===* شیوچینکو قومی انعام، بہترین فنونِ مظاہرہ کے لیے * دوفژینکو اسٹیٹ پرائز آف یوکرین

  • مولوڈسٹ بین الاقوامی انعام[6]* گولڈن ڈیوک انعام، اوڈیسا فلم فیسٹیول کا سب سے اہم انعام[7]

سابقہ انعامات

  • لینن کا کومسومول انعام (سابق سوویت دور میں)

نگارخانہ

حوالہ جات

  1. "Table 8: Cinema Infrastructure - Capacity"۔ UNESCO Institute for Statistics۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2013۔
  2. "Table 6: Share of Top 3 distributors (Excel)"۔ UNESCO Institute for Statistics۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2013۔
  3. "Table 1: Feature Film Production - Genre/Method of Shooting"۔ UNESCO Institute for Statistics۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2013۔
  4. "Table 11: Exhibition - Admissions & Gross Box Office (GBO)"۔ UNESCO Institute for Statistics۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2013۔
  5. http://www.bbc.com/urdu/lg/entertainment/2010/05/100513_cannes_film_festival.shtml
  6. Regulations for Molodist festival (یوکرینی زبان میں)
  7. [http://www.oiff.com.ua/jury.en.html (انگریزی زبان میں)

    خارجی روابط

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.