ہندوستان

لفظ "ہند" یا (اردو:ہندوستان ہندی:हिन्दुस्तान )عرب کے لوگ فارس اور عرب کے مشرقی علاقے میں آباد قوموں کے لیے استعمال کرتے تھے اور اسی سے ہندوستان کی اصطلاح برصغیر کے بیشتر علاقے کے لیے استعمال ہونا شروع ہو گئی۔ مختلف سلطنتوں اور بادشاہتوں کے تحت بادشاہتِ ہند کی سرحدیں بدلتی رہیں۔ آخر برصغیر پاک و ہند کا سارا علاقہ برطانوی تسلط میں آ کر "برطانوی انڈیا" یا "ہندوستان" کہلانے لگا۔ یہ صورتِ حال 1947ء تک برقرار رہی۔ اس میں موجودہ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل تھے۔ 1947ء کے بعد یہاں دو ملک بن گئے جنہیں بھارت اور پاکستان کہا گیا۔ بعد ازاں پاکستان کے مشرقی اور مغربی حصے علاحدہ ہو گئے۔ مشرقی حصہ بنگلہ دیش کہلایا۔ موجودہ زمانے میں ہندوستان سے کوئی واضح جغرافیائی خطہ مراد نہیں مگر عام زبان میں اس سے بھارت مراد لی جاتی ہے.

ہندوستان کا نقشہ ، جس میں پاکستان،بھارت ،بنگلہ دیش اور ایک چھوٹا سہ حصہ چین (جس حصے کو اکسائی چین کہا جاتا ہے) اور اس کے ساتھ برما کا ایک چھوٹا سہ حصہ، ہندوستان میں شمار کیا جاتا ہے۔

نام

’’ہند‘‘ یا ’’ھند‘‘ کا لفظ پہلی صدی قبل مسیح میں استعمال ہوا۔ پہلی صدی عیسوی میں جب عرب ہندوستان تجارت کے لیے آتے تو انہوں نے دریائے سندھ سے مشرقی طرف تمام علاقہ جات کو ہند کہا پھر اس لفظ کا اصل استعمال فارسی زبان سے ہوا۔ فارسی میں یہ لفظ ’’ہند‘‘ سے ’’ہندوستان‘‘ میں تبدیل ہو گیا۔ یہ لفظ قدیم فارسی کی لفظ ’’ہندوس‘‘ سے لیا گیا جو خود سنسکرت کی لفظ ’’سندوس‘‘ سے نکلا ہے جس کا مطلب وہ علاقے جو دریائے سندھ کے پیچھے آتے ہو۔ تاہم اس طرح یہ لفظ جدید فارسی میں ’’ہندو‘‘ اور اس کے ساتھ ’’ستان‘‘ (جائے) کے مجموعے سے جنم پاگیا۔ پرانے زمانے میں چائینی میں ’’ہنت-تو‘‘ کا لفظ استعمال ہوتا تھا۔ اس لفظ کو بالکل سرکاری وجود مغل سلطنت کے دور میں ملی یعنی مغل شہنشاہوں نے اپنے سلطنت کو ہندوستان کا نام دیا۔

مزید دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.